مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ناروے کے وزیر اعظم ایرنا سولبرگ سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی غور کیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خآرجہ نے ناروے کے وزیر خآرجہ اور دو سابق وزراء اعظم سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ناروے کے وزیر اعظم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1864724
آپ کا تبصرہ